سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ

 سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک ) بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بعد سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور انکے والد غلام مرتضیٰ سواپن سمیت 88 افراد پر ناریل میں طلبا و دیگر افراد پر حملے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔یہ مقدمہ شیخ مصطفیٰ المزاہد الرحمٰن پولاش نے منگل کی رات ناریل صدر پولیس سٹیشن میں درج کروادیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کئی مشتبہ افراد نے چاقو، کلہاڑیوں اور لوہے کی سلاخوں سے مسلح ملزمان نے مشرفی مرتضیٰ اور انکے والد کی قیادت میں 4 اگست کو راسل پل کے قریب طلباء و دیگر افراد پر حملہ کیا تھا جب وہ مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران اِن ملزموں نے فائرنگ بھی کی اور اینٹوں سے حملہ آور ہوئے ، جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں