بینک مکرمہ کی این سی آر، ویو ٹیک کے ساتھ شراکت داری

بینک مکرمہ کی این سی آر، ویو ٹیک کے ساتھ شراکت داری

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک مکرمہ لمیٹڈ نے اپنے سیلف سروس بینکنگ نیٹ ورک کو موثر بنانے کیلئے این سی آرکے چینل پارٹنر ویوٹیک کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔۔۔

 جس کے تحت بینک اپنی ڈیجیٹل سروسز کی صلاحیتوں اور کسٹمر کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کیلئے  این سی آر کی جدید ترین اے ٹی ایم ٹیکنالوجی کو اپنے آپریشنز میں شامل کرے گا ۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد ماجد خان، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرفرحان بیگ، کنٹری ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن جنید انیس خان اور ہیڈ آف اے ڈی سی اشفاق نوید کے علاوہ این سی آر کارپوریشن کے کنٹری منیجر ہاشم میمن اور ویوٹیک کے جنرل منیجر آفتاب خان شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں