افغانستان کا تاپی گیس منصوبے پر کام شروع کرنیکا اعلان

افغانستان کا تاپی گیس منصوبے  پر کام شروع کرنیکا اعلان

کابل(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کی طالبان حکومت نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنیکا اعلان کیا ہے ۔

یہ اعلان گزشتہ روز پائپ لائن کی ترکمانستان کے حصے کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا ۔ ماضی میں یہ منصوبہ افغانستان میں تنازعات کی وجہ سے التوا کا شکار رہا ہے ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ آج سے افغانستان کی سرزمین پر اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔افغان سرحدی صوبے ہرات میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں