یاگی طوفان : ویتنام کے بعدتھائی لینڈ و میانمار کا رُخ ، 42 ہلاک ،2لاکھ بے گھر

یاگی طوفان : ویتنام کے بعدتھائی لینڈ و میانمار کا رُخ ، 42 ہلاک ،2لاکھ بے گھر

ینگون(اے ایف پی ) طاقت ور سمندری طوفان ‘یاگی’ نے چین، فلپائن اور ویتنام کے بعد اب تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

شدید بارش ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے میانمار میں 36،تھائی لینڈ میں 6افراد ہلاک ،2لاکھ 35ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ۔لوگ سرکاری عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ، لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے ،کئی علاقوں کا دارالحکومت سے رابطہ منقطع ہو گیا۔واضح رہے سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں 230، چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں