سینیگال :صدر کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان

سینیگال :صدر کا پارلیمنٹ  تحلیل کرنے کا اعلان

ڈکار(اے ایف پی) سینیگال کے صدر ڈیومے فائے نے حزب اختلاف کی اکثریت والی پارلیمنٹ تحلیل اور 17نومبر کو نئے قانون ساز انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

 ڈیومے فائے نے قومی ٹیلی ویژن پر کہا میں نے ادارہ جاتی اصلاح کیلئے قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا ہے ،نئے انتخابات کے بعد مجھے تبدیلی کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملے گا جس کا میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں