سعودی عرب :عوامی مقامات پر غیراخلاقی رویے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

سعودی عرب :عوامی مقامات  پر غیراخلاقی رویے پر  5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں عوامی مقامات پر غیراخلاقی رویے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

 پراسیکیوشن کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی مقامات پر موجود کسی بھی فرد سے لفظی یا عملی بد اخلاقی کرنا قابل سزا جرم ہے ۔ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ کوئی بھی اپنی زبان یا عمل سے کسی کو تکلیف نہ پہنچائے ، ایسا کرنے پر شکایت کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔قانون کی دوبارہ خلاف ورزی پر دگنا جرمانہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں