ہسپانوی جزیرے پر تارکین کی کشتی الٹ گئی ، 9 افراد ہلاک، 48 لاپتا

ہسپانوی جزیرے پر تارکین کی کشتی  الٹ گئی ، 9 افراد ہلاک، 48 لاپتا

میڈرڈ(اے ایف پی)تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی سپین کے کینری جزیروں پر رات گئے الٹ گئی۔۔۔

جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 48 لاپتا ہو گئے ، نیشنل میری ٹائم ریسکیو سروس نے بتایا کہ کشتی میں کل 84 افراد سوار تھے ،27 لوگوں کو بچا لیا گیا۔مہاجرین کی مدد کرنے والی ہسپانوی این جی او کیمینانڈو فرونٹیرس کے مطابق 2014سے ا ب تک 18ہزار 680افراد اس راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں