مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتخابات، تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی نیم خودمختار حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلی بار ہونے والے مقامی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل ہوگئی۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع بارہمولا میں ووٹنگ کے دوران رائفلوں سے لیس فوجی دستے بھاری تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر موجود رہے ۔ کشمیری مجاہدین کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے بعد ووٹرز کی تعداد کم رہی ،انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔