بنکاک :سکول بس میں آگ لگ گئی ،23افراد ہلاک ،کئی زخمی
بنکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ میں سکول بس میں آگ لگ گئی جس سے 23افراد جل کرہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مضافات میں ایک سکول بس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب سکول کے بچے اور اساتذہ بس میں سوارہوکراپنی منزل کی جانب جارہے تھے ، بس میں38 طالبعلم اور 6 اساتذہ سوار تھے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کیلئے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے ۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔