عراقی مسلح گروپوں کی امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ

عراقی مسلح گروپوں کی امریکی  اڈوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ

دبئی(رائٹرز)عراقی مسلح گروپوں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف کسی بھی ردعمل میں شامل ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ عراقی مسلح گروپوں نے اپنے بیان میں کہا اگر امریکا اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوتا ہے یا اگر اسرائیل تہران کے خلاف عراقی فضائی حدود استعمال کرتا ہے تو عراق اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں