اولمپیئن صدف صدیقی اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ

اولمپیئن صدف صدیقی اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ ہوگئیں، انہوں نے اسلام آباد سے بڈاپسٹ کے لیے اڑان بھری۔اولمپیئن صدف صدیقی کا تعلق پاک آرمی سے ہے ۔

 اولمپک گیمز، کامن ویلتھ، سیف گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں صدف صدیقی پاکستان کی نماندگی کر چکی ہیں۔لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر عشرت اشرف نے کورس کی دستاویز صدف صدیقی کے حوالے کی تھیں۔ بیگم عشرت اشرف کے مطابق پاکستانی کھیلوں میں نمایاں مقام پانے کے لیے خواتین کے کوچنگ اور انتظامی شعبوں میں صلاحتیوں کو بہتر بنانابہت ضروری ہے ۔اولمپیئن ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک آرمی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے ، کوچنگ کورس میں شرکت سے علم میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی ایتھلیٹس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں