اسرائیل نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اگلا حملہ زیادہ تکلیف دہ ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران طاقت کا دوسرا نام ہے، اسرائیل ایران کے ساتھ تصادم سے گریز کرے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، اسرائیل نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں