کولکتہ ریپ کیس: ڈاکٹرز اور ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

کولکتہ ریپ کیس: ڈاکٹرز اور  ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کے ایک ہسپتال میں گینگ ریپ کے بعد قتل کی جانے والی خاتون ڈاکٹر کے حق میں احتجاج کے لیے ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔

دو ماہ قبل کولکتہ کے سرکاری  ہسپتال سے 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جس کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی سکیورٹی سے متعلق کیے گئے وعدوں پر مغربی بنگالی کی حکومت نے عملدرآمد نہیں کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں