رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کو فرانس کی لیگ 1سے زیادہ بہتر قرار دیدیا

 رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کو فرانس  کی لیگ 1سے زیادہ بہتر قرار دیدیا

جدہ (سپورٹس ڈیسک )پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کو فرانس کی لیگ 1 سے زیادہ بہتر قرار دیدیا۔

ایک تقریب میں شرکت کے دوران النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں لیکن دیگر فٹبالرز کو سعودی عرب یہاں آکر کھیلنا چاہیے ،رونالڈو نے فرانسیسی لیگ 1 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سعودی پرو لیگ اس سے زیادہ بہتر ہے۔ ،سٹار فٹبالر نے سعودی فٹبال لیگ میں خاص طور پر سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔ لیگ وقت کیساتھ ساتھ توانا ہورہی ہے ۔اس سے قبل گلوب ساکر دبئی ایوارڈز میں رونالڈو کو مشرق وسطیٰ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور انہیں ٹاپ گول سکورر آف آل ٹائم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں