یوکرینی فوج مشرقی قصبے ووگلیدار سے پسپا

یوکرینی فوج مشرقی قصبے ووگلیدار سے پسپا

کیف ،ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کی فوج نے مشرقی قصبے ووگلیدار سے پسپائی اختیار کر لی ہے ۔یوکرینی حکام کاکہناتھا ۔۔

کہ ہائی کمان نے اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کو بچانے اور مزید کارروائیوں کیلئے پوزیشن سنبھالنے کے لیے ووگلیدار سے یونٹوں کو واپس بلایا ہے ۔ علاوہ ازیں روس کی ایک عدالت نے تخریب کاری کے الزام میں 13 افراد کو چار سے 23 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی ہے ۔عدالت کا کہنا تھا مجرموں نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش تھی ،یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد فوجی مقامات پر آتش زنی اور دیگر حملوں میں ملوث ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں