برطانیہ نے بحر ہند کے جزیرے موریشس کے حوالے کر دئیے ، فوجی اڈا برقرار

برطانیہ نے بحر ہند کے جزیرے موریشس  کے حوالے کر دئیے ، فوجی اڈا برقرار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے بحر ہند کے جزیرے موریشس کے حوالے کر دئیے لیکن امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی اڈا برقرار رکھا جائیگا۔

 امریکی صدر بائیڈن نے جزائر  کی حوالگی کو تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے ۔کئی دہائیوں سے بحر ہند کے جزائر حوالے کرنے کے لیے دباؤ تھا لیکن ڈیاگو گارسیا بیس کی وجہ سے برطانیہ نے مزاحمت کی،یہ فوجی اڈا بحر ہند اور خلیجی خطوں میں امریکی کارروائیوں میں مدد کے لیے استعمال ہونے والی ایک کلیدی تنصیب ہے ۔معاہدے کے تحت 50 سال تک اڈے کی حیثیت غیر متنازعہ اور قانونی طور پر محفوظ رہے گی۔یاد رہے برطانیہ نے 1965 میں موریشس سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں