میکسیکو:فوج کی فائرنگ 6 تارکین ہلاک،10زخمی

میکسیکو:فوج کی فائرنگ  6 تارکین ہلاک،10زخمی

میکسیکو سٹی(اے ایف پی )میکسیکو میں فوجیوں نے ہائی وے پر مشتبہ گاڑیوں کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6تارکین ہلاک،10زخمی ہوگئے ۔

 میکسیکو کی وزارت دفاع کا کہنا تھا گشت پر موجود اہلکاروں کو مصر، نیپال، کیوبا، بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 33 تارکین وطن کا پتا چلا۔اس دوران افسوسناک واقعے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے جانی نقصان ہوا،حکام نے یہ نہیں بتایا کہ جن لوگوں کی موت ہوگئی ان کا تعلق کس ملک سے تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں