فرانس سے برطانیہ آنے کی کوشش میں کئی تارکین ڈوب گئے
پیرس(اے ایف پی)فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ آنے کی کوشش کرنے والے کئی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کم ازکم 4افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4سال کا بچہ بھی شامل ہے ،ریسکیو مشن کے دوران 14لوگوں کو بچا لیا گیا۔فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق یہ خوفناک سانحہ ہے ، ہلاک افراد کا خون انسانی سمگلرز کے ہاتھوں پر ہے ۔