سربراہ قدس فورس جنرل اسماعیل قانی سے رابطہ منقطع ہے:ایرانی حکام
تہران(رائٹرز)دو سینئر ایرانی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیروت پر اسرائیلی بمباری کے بعد سے سربراہ قدس فورس جنرل اسماعیل قانی سے رابطہ منقطع ہے۔
ایرانی حکام نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسماعیل قانی نے حسن نصر اللہ کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے بعد لبنان کا سفر کیا تھا، اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران اور حزب اللہ حملے کے بعد سے قانی سے رابطہ نہیں کر سکے۔ ادھر جنرل اسماعیل قانی کے بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے جانے کی اطلاع پر آئی ڈی ایف کے ترجمان نے کہا کہ حملوں کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وہاں کون تھا اور کون نہیں تھا؟، اس کے بارے میں بہت سارے سوالات ہیں۔