امریکاکی خاطر گولی کا سامنا کیا:ٹرمپ سابق صدر کا جیتنا ضروری:ایلون مسک
پنسلوانیا(اے پی، رائٹرز)ٹرمپ نے پنسلوانیا میں اسی مقام پر جلسے سے خطاب کیا جہاں ان پر رواں سال جولائی میں ایک جلسے کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔
ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہابارہ ہفتے پہلے میں نے اس مقام پر امریکا کی خاطر گولیوں کا سامنا کیا۔ علاوہ ازیں ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی پہلی بار ٹرمپ کی ریلی میں خطاب کیا۔ ٹرمپ نے انہیں ایک ’’عظیم انسان‘‘ کہہ کر ان کا تعارف ریلی سے کروایا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہاایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا، امریکا میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ٹرمپ کا جیتنا ضروری ہے۔