ذہنی دباؤ:بھارت میں ایک ہی روز 3 سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی
نئی دہلی،سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی تین مختلف ریاستوں میں ایک ہی روز تین سکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔
کے ایم ایس کے مطابق ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایس کے ہیڈ کانسٹیبل جادھو اتول ہری نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی جبکہ ریاست جھاڑکھنڈ کے دھنباد ضلع میں سنٹرل انڈسٹریل سکیو رٹی فورس کے کانسٹیبل آکاش کمار نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بہروٹ بالاکوٹ میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار منیش بشت نے خود کو گولی مار لی۔