طب کے شعبے میں نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

طب کے شعبے میں نوبل انعام  2امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

سٹاک ہوم(اے ایف پی )طب کا نوبل انعام2024دو امریکی سائنسدانوں وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون نے جیت لیا، دونوں سائنسدانوں کو مائیکرو آر این اے کی دریافت اور جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر یہ اعزاز دیا گیا ۔

مائیکروآر این اے کی بنیادی دریافت نے جین ریگولیشن کا ایک نیا اور غیر متوقع طریقہ کار متعارف کرایا ہے ۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم ایک ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے ۔ نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کیلئے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا ، مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔نوبل کمیٹی نے کہامائیکرو آر این اے جنین کی نشوونما، عام سیل فزیالوجی اور کینسر جیسی بیماریوں کے بارے میں ہماری سمجھ کے لیے اہم ہیں۔ مثال کے طور پرٹیومر اکثر مائیکرو آر این اے نیٹ ورک کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں