بھارت :خاتون ڈاکٹر کے ریپ و قتل کے الزام میں ایک ملزم پر فرد جرم عائد

بھارت :خاتون ڈاکٹر کے ریپ و قتل  کے الزام میں ایک ملزم پر فرد جرم عائد

کولکتہ (اے ایف پی)بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ و قتل کے الزام میں ایک شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

سی بی آئی اہلکار کا کہنا تھا ملزمسنجوئے رائے پر 9اگست کو مشرقی شہر کولکتہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ و قتل کا الزام ہے ۔یاد رہے خاتون ڈاکٹر کے وحشیانہ قتل کیخلاف کولکتہ میں ڈاکٹروں نے ہفتوں ہڑتال کی۔ ہزاروں کی   تعداد میں بھارتی بھی ملک گیر احتجاج میں شامل ہوئے ۔ڈاکٹرز کا حکومت سے کہنا تھا کہ ملک میں بغیر کسی خوف کے کام کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں