قیس سعید 90.69 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ تیونس کے صدر منتخب

قیس سعید 90.69 فیصد ووٹ  لیکر دوبارہ تیونس کے صدر منتخب

تیونس(اے ایف پی)قیس سعید 90.69 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ تیونس کے صدر منتخب ہو گئے ۔

انتخابی اتھارٹی نے کہا ہے کہ صدر نے 24لاکھ ووٹ حاصل کئے ،ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ،ایک کروڑ اہل ووٹروں میں سے صرف 28.8 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا ، آئی ایس آئی ای کے سربراہ فاروق بواسکر نے قومی ٹیلی ویژن پر کہا کہ صدر کے حریف آیاچی زمل کو 7.3 اور زوہیر مغزوئی کو صرف 1.9 فیصد  ووٹ ملے ۔ ناقدین کا کہنا تھا کم ٹرن آؤٹ انتخابات سے مایوسی کی عکاسی کرتا ہے ۔یاد رہے تیونس میں بیشتر اپوزیشن رہنماؤں کو یا تو جیل میں ڈال دیا گیا ہے یا ان کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں