ایتھوپین وزیر خارجہ ٹائے آٹسکے سلاسی ملک کے نئے صدر منتخب

ایتھوپین وزیر خارجہ ٹائے آٹسکے  سلاسی ملک کے نئے صدر منتخب

ادیس ابابا(اے ایف پی)ایتھوپیا کے قانون سازوں نے پیر کے روز وزیر خارجہ ٹائے آٹسکے سلاسی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ۔

 68 سالہ ٹائے 1995 میں ایتھوپیا کے موجودہ آئین کو اپنانے کے بعد سے ملک کے پانچویں صدر بنے ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ چھ سال کی دو مدت تک اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔ انہیں فروری میں ہی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ اس سے قبل اقوام متحدہ اور مصر میں سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں