بھارت:انتہا پسند کار سواروں نے مسلمان خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا

بھارت:انتہا پسند کار سواروں نے مسلمان  خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا

ممبئیٖ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موٹر سائیکل پر جانے والے مسلمان میاں ، بیوی اور ان کے 3 بچوں کو نشے میں دھت انتہا پسندوں نے تعاقب کے بعد کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ صادق شیخ اور 6 سالہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم صادق کی اہلیہ اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔صادق شیخ اور ان کے بیٹے کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ شیخ نے بتایا کہ کار سوار انتہا پسند نشے میں تھے ،تلخ کلامی پر وہ پیچھے لگ گئے اور توہین آمیز جملے کستے ہوئے سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔مقامی مسلمان رہنماؤں کے شدید احتجاج پر پولیس نے 5 ملزموں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں