فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر 2 سائنسدانوں کے نام

فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور  پر 2 سائنسدانوں کے نام

پیرس(اے ایف پی)طبیعات کے نوبل انعام2024 کا اعلان کر دیا گیا، رواں سال یہ انعام امریکی سائنسدان جان جے ہوپ فیلڈ اور برٹش نژاد کینیڈین سائنسدان جیفری ای ہنٹن کے نام رہا۔

ہوپ فیلڈ اور ہنٹن کو مصنوعی اعصابی نظام کی مشین لرننگ کیلئے کی جانے والی دریافت اور ایجادات پر مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا گیا ۔دماغ میں موجود قدرتی عصبی نظام کو جاننے کے لیے بنایا گیا مصنوعی عصبی نظام نیورونز پر مشتمل بڑا مجموعہ ہے ۔یاد رہے 1901 سے 2024 تک 226 افراد یہ انعام حاصل کر چکے ۔ کیمسٹری کے نوبل انعام کا اعلان آج کیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں