اماراتی کابینہ نے سپریم سپیس کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

اماراتی کابینہ نے سپریم سپیس  کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

ابوظہبی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سپریم سپیس کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ۔

یہ کونسل ایک مستقل ادارہ ہوگی جو براہ راست کابینہ کو رپورٹ کرے گی۔کونسل کی صدارت دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کریں گے ۔کونسل کی اہم ذمہ داریوں میں خلائی شعبے اور متعلقہ سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے عوامی پالیسیوں کی منظوری و دیگر ترجیحات کا تعین شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں