جاپانی پارلیمنٹ تحلیل انتخابات 27اکتوبر کو ہونگے
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کر دیا ۔
عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہونگے ۔انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے ۔اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے 3 سالہ وزارت عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل ڈی پی کئی دہائیوں سے مسلسل اقتدار میں ہے ، دوبارہ منتخب ہونا تقریباً یقینی ہے ۔