برطانیہ میں 30لاکھ بچے خط غربت سے نیچے

برطانیہ میں 30لاکھ بچے  خط غربت سے نیچے

لندن(اے ایف پی)ٹرسل ٹرسٹ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ میں 30لاکھ بچے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 93لاکھ بالغ افراد کو معاشی تنگی اور کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز طور پر برطانیہ میں انتہائی غربت بڑھ رہی ہے ،ٹرسل ٹرسٹ نے کہا کہ دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت میں 25 فیصد برطانوی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں