فاطمہ فرٹیلائزر کا اعزاز،صدر مملکت نے ایکسیلنس ایوارڈ سے نواز ا

فاطمہ فرٹیلائزر کا اعزاز،صدر مملکت نے ایکسیلنس ایوارڈ سے نواز ا

لاہور(بزنس ڈیسک)صدر مملکت نے فاطمہ فرٹیلائزر کو زرعی مصنوعات میں جدت کی بنا پر بہترین کمپنی کے ایوارڈ سے نوازا۔یہ ایوارڈ وفاقی چیمبر کے بارویں ایکسیلنس ایوارڈ کے موقع پر دیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں سی ای او فاطمہ فرٹیلائزر فواد احمدمختارکو یہ ایوارڈ کمپنی کی زرعی شعبے کیلئے خدمات، خوراک کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں جدت لانے اور کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے باعث دیا گیا ہے ۔ فواد احمدمختار نے کہا کہ صدر پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کی جانب سے اس ایوارڈ کا ملنا ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ کمپنی میں ہم زرعی مصنوعات کی ترقی اور جدت کے ساتھ فصل کی پیداوار بڑھانے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد کسانوں کو ترقی کے سفر میں سہولیات دیناہے ۔فاطمہ فرٹیلائزر جدت کے ذریعے کسانوں کو بااختیاربنا کر زرعی شعبے میں نئے معیارقائم کر رہا ہے ، جس سے یہ کسانوں کا اعتماد حاصل کرکے ملک میں غذائی تحفظ جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں