ازبکستان نے افغان طالبان حکومت کے سفیر کی تعیناتی قبول کرلی

ازبکستان نے افغان طالبان حکومت  کے سفیر کی تعیناتی قبول کرلی

کابل (اے ایف پی)ازبکستان نے افغانستان کے طالبان حکام کی جانب سے اپنے ملک میں سفیر کی تعیناتی کو قبول کر لیا۔۔۔

 افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہاکہ یہ بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ حکومت کیلئے ایک نادرسفارتی فتح ہے ۔تاشقند کیلئے سفیر 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے بیرون ملک چین اور متحدہ عرب امارات کے بعد تسلیم شدہ صرف تیسرے سفارتکار ہیں تاہم کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں