اسرائیلی حملے ،غزہ کے 902خاندان ختم ،1364کا 1فردباقی

اسرائیلی حملے ،غزہ کے 902خاندان ختم ،1364کا 1فردباقی

غزہ (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ پر گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں نے 902 فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ان 902 خاندانوں کے تمام افراد گزشتہ سال کے دوران شہید کردئیے گئے ہیں۔غزہ میں تقریباً ایک ہزار 364 فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے ،تقریباً 3 ہزار 472 خاندانوں کے صرف 2 افراد زندہ بچے ہیں۔گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 17 ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید جبکہ 98 ہزار 117 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر 42ہزار126فلسطینی شہید اور 98ہزار 117افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں