راکونز نے امریکی خاتون کے گھر کے گرد ڈیرہ ڈال لیا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)شمالی امریکا میں پائے جانیوالے جانور راکون (خرسک) نے واشنگٹن کی ایک خاتون کی پراپرٹی میں گھس گئے جس کے بعد انہیں حکام کو بلانا پڑگیا۔
خاتون گزشتہ 35 برسوں سے بھوکے راکونز کو خوراک دیتی تھیں، لیکن حال ہی میں لگ بھگ سو کے قریب راکونز انکے گھر کے ارد گرد جمع ہوگئے جس کے باعث خاتون کو حکام سے مدد طلب کرنا پڑی۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع شہر پولسبو کی اس خاتون نے کٹسیپ کائونٹی کے شیرف آفس کو بتایا کہ وہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے جانوروں کو خوراک دیتی تھیں لیکن چھ ہفتے قبل درجنوں راکونز انکی پراپرٹی پر نظر آئے ۔ حکام کے مطابق راکونز کو خوراک ڈالنے کی وجہ سے ان میں انسانوں سے ڈر ختم ہوگیا ہے اور اگر انھیں مطلوبہ خوراک نہ دی جائے تو وہ حملہ کرتے ہیں۔