رجب طیب اردوان کا دورہ بلغراد،ترکیہ اور سربیا کا دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان

رجب طیب اردوان کا دورہ  بلغراد،ترکیہ اور سربیا کا دفاعی  تعاون بڑھانے کا اعلان

بلغراد (اے ایف پی)ترکیہ اورسربیا نے فوجی تعاون بڑھانے کا اعلان کردیا۔ترک صدررجب طیب اردوان نے بلغراد کے دورے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ملاقات میں تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے پر زور دیا جبکہ ووچک کا کہناتھاکہ۔۔۔

 سربیا ترکیہ جیسی اہم طاقت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہا ہے ،دونوں رہنماؤں نے کہاکہ مستقبل میں ہم دفاعی تعاون بڑھائیں گے ۔اردوان نے پریس کانفرنس میں کہاکہ دفاعی تعاون میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں میں ترکیہ کی صلاحیتیں بھی حصہ ہوں گی ۔ووچک نے کہاکہ سربیا نے حال ہی میں ایک طویل وقفے کے بعد ترکیہ کے برآمدی لائسنس کی تجدید کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں