امریکا:کان کی لفٹ کو حادثہ ،ایک ہلاک ،4زخمی

 امریکا:کان کی لفٹ کو  حادثہ ،ایک ہلاک ،4زخمی

لاس اینجلس (اے ایف پی)کولوراڈو میں سونے کی کان کی لفٹ میں پھنسے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق ایک روز قبل امریکی ریاست کولوراڈو کی مولی کیتھلین نامی سونے کی کان میں سیاح لفٹ کے ذریعے کان کے نچلے  حصے میں جا رہے تھے کہ لفٹ حادثے کا شکار  ہو گئی۔لفٹ میں خرابی کے باعث 23میں سے 12افراد تقریباً 6گھنٹے تک 1 ہزار فٹ گہرائی میں پھنسے رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں