ٹک ٹاک کا دنیا بھر میں سینکڑوں ملازمتوں میں کمی کا اعلان
کوالالمپور(اے ایف پی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں سینکڑوں ملازمتوں میں کمی کرے گا۔۔۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ مواد کی چھان بین اے آئی کی مدد سے ممکن ہو رہی ہے ،کمپنی کا کہنا تھا 80فیصدخلاف ورزی کے مواد کو خودکار ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے ،کمپنی کے فیصلے کے نتیجے میں ملائیشیا میں500افراد متاثر ہو سکتے ہیں ۔یاد رہے اس وقت ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں 1لاکھ 10ہزار ملازم ہیں جن میں سے سینکڑوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں ۔