سعودی عرب :سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

سعودی عرب :سیزنل ورک  ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔

بیان کے مطابق سیزنل ورک ویزا پر سعودیہ آنے والے 90روز قیام کر سکیں گے ۔ یہ مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90روز کی توسیع ہو سکے گی۔ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔ ورک ویزا فروخت کرنے والی کمپنی کو حج عمرہ سروسز کیلئے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں