وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور سید امین الحق شامل تھے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی امور اور آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کیوایم وفد نے وزیراعظم کے سامنے کراچی پیکیج اور بجلی بلوں کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کل وفاقی وزراء کا وفد کراچی جائے گا، حکومتی کمیٹی مجوزہ ڈرافٹ پر ایم کیوایم قیادت کو اعتماد میں لے گی، ایم کیوایم اور حکومتی کمیٹی آئینی پیکیج پر تجاویز و ترامیم کا جائزہ لے گی۔