کملا نے میڈیکل رپورٹ جاری کر کے ٹرمپ کیخلاف ہیلتھ کارڈ کھیل دیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے میڈیکل رپورٹ جاری کر کے ٹرمپ کیخلاف ہیلتھ کارڈ کھیل دیا۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والی طبی رپورٹ کے مطابق کملا کی صحت بہترین ہے وہ صدارت کے فرائض کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کیلئے درکار جسمانی اور ذہنی لچک کی مالک ہیں۔ ادھر کملا کاطبی ریکارڈ شائع ہونے کے بعد ٹرمپ پر جسمانی صحت اور ذہنی تندرستی کے بارے میں تفصیلات شائع کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔