نائیجیریا :دریاؤں میں طغیانی سیلاب، 60 ہزار افراد بے گھر

نائیجیریا :دریاؤں میں طغیانی  سیلاب، 60 ہزار افراد بے گھر

لاگوس(اے ایف پی)وسطی نائیجیریا میں دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب سے 60 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے۔

ریڈ کراس نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست کوگی میں ریسکیو اہلکار رہائشیوں کو دریائے نائجر اور بینو کے  سنگم سے دور جانے میں مدد کر رہے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر عمر وائی محمود نے بتایا کہ تقریباً 60 ہزارہیکٹر اراضی زیر آب آگئی ہے ۔علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا اندازہ لگایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں