ویمنز ٹی20ورلڈکپ،پاکستان کی فائنل فور کیلئے امیدبرقرار
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں، اگر گرین شرٹس کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ بہتر رن ریٹ کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ 4فور میں جگہ بناسکتی ہے ۔
پاکستان ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کیلئے کیویز کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بھارت نے کینگروز کو شکست دی تو قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔پاکستان کی سینئر باؤلر ڈیانا بیگ بھی ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ انکی جگہ ناجیہ علوی سکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف آج میچ کھیلے گی ۔