فخر زمان کو بابر اعظم کا ڈراپ ہونا ایک آنکھ نہیں بھایا

فخر زمان کو بابر اعظم کا ڈراپ ہونا ایک آنکھ نہیں بھایا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)بابر اعظم کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے پر فخر زماں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادئیے ۔

انہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں لکھا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بارے میں سننا تشویشناک ہے ۔ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 اور 2023کے درمیان کسی وقت بھی ڈراپ نہیں کیا، جب ان کی اوسط تین فارمیٹس میں19.33، 28.21 اور 26.50 تھی ،ہم اپنے پریمیئر بلے باز کو پیچھے چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ، اس عمل سے پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جا سکتا ہے ،اب بھی وقت ہے گھبراہٹ کے بٹن کو دبانے سے گریز کریں۔ ہمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو کمزور کرنے کی بجائے ان کی حفاظت پر توجہ دینی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں