دبئی :پاکستان کے 24شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ویزا پابندیاں

دبئی :پاکستان کے 24شہروں سے تعلق  رکھنے والے افراد پر ویزا پابندیاں

وانا(آئی این پی )دبئی حکام نے پاکستان کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ویزا پابندیاں نافذ کر دی ہیںیہ اقدام ویزے کے غلط استعمال اور ایجنٹس کے ذریعے دھوکہ دہی کے واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔

یہ پابندیاں ہر قسم کے ویزوں پر عائد کی گئی ہے ۔ان شہروں میں ایبٹ آباد، اٹک، باجوڑ ایجنسی، چکوال، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہنزہ، قصور، خوشاب، کوٹلی، کوہاٹ، کرم ایجنسی، لاڑکانہ، نواب شاہ، مہمند ایجنسی، مظفرگڑھ، پارا چنار، کوئٹہ، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سکردو، اور سکھر شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں