اکنامکس کا نوبیل انعام 3 معیشت دانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان

 اکنامکس کا نوبیل انعام 3 معیشت  دانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان

اسٹاک ہوم (اے ایف پی ،رائٹرز) اکنا مکس کا نوبیل انعام 3 معیشت دانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نوبیل انعام کمیٹی کے مطابق سال 2024کا معاشیات کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر امریکا کے ڈارون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جمیز رابنسن کے نام رہا۔رپورٹس کے مطابق معیشت دانوں کو نوبیل انعام اداروں کے قیام اور خوشحالی پر ان کے اثرات کی تحقیق پر دیا گیا ہے ۔نوبیل انعام کمیٹی کا کہنا تھا انعام یافتہ معیشت دانوں نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنے کے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں