کیلیفورنیا: ٹرمپ کی ریلی سے ایک مسلح شخص گرفتار و رہا

کیلیفورنیا: ٹرمپ کی ریلی  سے ایک مسلح شخص گرفتار و رہا

کیلیفورنیا(اے ایف پی)کیلیفورنیا میں امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے قریب غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹ سروس، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ کیلیفورنیا میں ٹرمپ کی ریلی کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرمپ پر تیسری بار حملے کے شبے میں گرفتار 49 سالہ ویم ملر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا ویم ملر نے خود کو 100 فیصد ٹرمپ کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں