یورپی یونین اوربرطانیہ کا ایرا نی فوجی حکام ،اداروں پر پابندیوں کا اعلان

یورپی یونین اوربرطانیہ کا ایرا نی فوجی  حکام ،اداروں پر پابندیوں کا اعلان

لکسمبرگ(اے ایف پی) یورپی یونین نے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی کا الزام لگا کر ایرانی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران ایئر سمیت 7 اداروں ، نائب وزیر دفاع حمزہ غلندری اور قدس فورس کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سات افراد پر پابندیوں کی منظوری دی۔ دوسری جانب برطانیہ نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملوں کی وجہ سے جن افراد پر پابندی لگائی ہے ، ان میں ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی،فضائیہ کے کمانڈر حامد وحیدی اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی بھی شامل ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ان شخصیات کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں