بھارت :ہندو مسلم فساد ایک ہلاک، 30افراد گرفتار
لکھنو(آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بہرائچ میں ہندو مسلم فساد کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ،30زخمی ہو گئے ،علاقے میں حالات کشیدہ،کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران موسیقی بجانے پر دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ،مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کردی ۔ پولیس کو گھروں، دکان سے جلوس پر گولیاں برسانے کے شواہد ملے جس کے بعد سلمان نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت رام گوپال مشرا کے نام سے ہوئی ہے جو جلوس میں شامل تھا اور گولی لگنے سے چل بسا۔