روس کا یوکرین پر میزائل حملہ ،ایک خاتون ہلاک ،16افراد زخمی
کیو (اے ایف پی)روس کے یوکرین پرمیزائل حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 16افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جنوبی یوکرین کے علاقے میکولائیو میں کئے گئے حملے سے کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ۔دوسری طرف یوکرین کی فضائیہ نے دعوی ٰ کیاہے کہ روس کی طرف سے داغے گئے 17 میں سے 12 ایرانی ساختہ ڈرون مار گرائے گئے۔