بی بی سی کا پروگرام ہارڈ ٹاک بند کرنے کا فیصلہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی نے اپنا معروف پروگرام ہارڈ ٹاک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پروگرام کے میزبان سٹیفن سیکر نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی انتظامیہ نے اس پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،تین دہائیوں تک دنیا بھر کے سیاستدانوں اور طاقتور افراد سے پوچھ گچھ کے پروگرام کو بند کرنا نا صرف انکے لیے بلکہ بی بی سی اور ان تمام لوگوں کے لیے افسوس ناک خبر ہے جو آزاد اور تحقیقاتی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔